# @livebetter.pk on Instagram

- **Type:** Image
- **Original URL:** https://www.instagram.com/p/DYzRWiMDUAn
- **Gondola URL:** https://gondola.cc/posts/66009620-livebetterpk-instagram
- **Thumbnail:** https://img.gondola.cc/tr:w-,h-,fo-auto/postThumbnails/9982652abd.jpg
- **Posted:** 2026-05-26T12:01:03.000+00:00
- **Account Owner:** Live Better (@livebetter.pk) — https://gondola.cc/livebetter.pk

## Caption

📢 کہیں آپ بیمار ،زخمی  اور نقص والا جانور تو نہیں خریدنے جا رہے ؟ بچنے کے لیے یہ چند کام لازمی کریں تا کہ مالی اور روحانی دونوں  نقصان سے بچ سکیں ۔
 
اگر جانور کے نتھنوں سے پانی بہہ رہا ہو یا جھاگ نما مادہ نکل رہا ہو تو یہ خطرے کی علامت ہو سکتی ہے۔
✔️ صحت مند جانور کی ناک میں صرف ہلکی نمی ہوتی ہے۔
❌ زیادہ رطوبت یا جھاگ بیماری کی نشانی بن سکتی ہے۔

👀 آنکھیں بہت کچھ بتا دیتی ہیں
اگر آنکھوں سے پانی بہہ رہا ہو، میل جمی ہو، یا آنکھیں بجھی بجھی لگ رہی ہوں تو فوراً محتاط ہو جائیں۔

🐂 صرف سینگ بڑے ہونے سے جانور بہترین نہیں ہو جاتا
کئی مرتبہ لڑائی یا حادثے میں ٹوٹے ہوئے سینگوں کو چپکا کر دوبارہ خوبصورت بنا دیا جاتا ہے۔
🎭 مہندی، پھول اور سجاوٹ کے پیچھے اصل نقص چھپایا بھی جا سکتا ہے۔
✔️ سینگوں کو ہاتھ لگا کر اچھی طرح چیک کریں
✔️ ہلا کر دیکھیں کہیں جوڑ یا کمزوری تو نہیں

🦷 دانت عمر کا راز بتاتے ہیں
بہت سے لوگ کم عمر جانور کو بھی “قربانی کے قابل” کہہ کر بیچ دیتے ہیں۔
📌 اگر سامنے کے دو دانت بڑے نکل آئے ہوں تو جانور “دوندہ” ہے اور قربانی کے قابل ہو سکتا ہے۔
❌ لیکن اگر سارے دانت ایک جیسے ہوں تو جانور کم عمر ہو سکتا ہے۔

⚠️ زخمی ٹانگ = بڑا نقصان

بعض بیوپاری درد کم کرنے والی ادویات دے دیتے ہیں تاکہ جانور وقتی طور پر نارمل لگے۔

🚶‍♂️ جانور کو چند قدم ضرور چلوا کر دیکھیں
اگر وہ لنگڑا رہا ہو یا ایک ٹانگ پر وزن نہ ڈال پا رہا ہو تو فوراً محتاط ہو جائیں۔

💩 فضلہ بھی بیماری کی خبر دیتا ہے
اگر جانور کے دم کے اردگرد گندگی چپکی ہو یا فضلہ غیر معمولی ہو تو یہ پیٹ کی بیماری، انفیکشن یا ہیزے کی علامت ہو سکتی ہے۔

🥴 غیر معمولی پھولا ہوا پیٹ؟
ہوشیار رہیں!
بعض اوقات جانوروں کو خاص چیزیں کھلا کر یا زیادہ پانی پلا کر وقتی طور پر “موٹا تازہ” دکھایا جاتا ہے۔
لیکن گھر پہنچتے ہی:
⚠️ جانور بیمار پڑ سکتا ہے
⚠️ پیٹ خراب ہو سکتا ہے
⚠️ اور آپ کے ہزاروں روپے ضائع ہو سکتے ہیں۔

⚖️ یاد رکھیں…
قربانی صرف رسم نہیں، عبادت ہے۔

🧯 آخری پیغام:
قربانی کے جانور خریدتے وقت صرف خوبصورتی یا وزن نہ دیکھیں…
بلکہ صحت، شرعی معیار، اور جانور کی حالت کو بھی ضرور دیکھیں۔

🚨 کہیں ایسا نہ ہو کہ چند لمحوں کی لاپرواہی آپ کی قربانی کو پریشانی میں بدل دے۔
📢 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگ بیمار اور نقص والے جانور خریدنے سے بچ سکیں اور اپنے پیسے، اپنی عبادت، اور اپنے اہل خانہ کی صحت کو محفوظ بنا سکیں اور مزید اہم معلومات تفصیل سے جاننے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل فالو کریں۔
 #Eid #eiduladha

## Stats

- **Views:** 0
- **Likes:** 4
- **Shares:** 0
- **Comments:** 0

## Tags

eiduladha, eid

---
Copyright (c) Gondola